ملک کے 91 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

0
36

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے اکانوے اضلاع میں آج سے خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔ جس میں دو کروڑ چالیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کا آغاز اسلام آباد، پنجاب کے دس اضلاع اور سندھ کے چوبیس اضلاع سے ہوگا۔ خیبرپختونخوا کے چھبیس اور بلوچستان کے تیس اضلاع اس مہم میں شامل ہیں۔

کوآرڈینیٹر نیشنل ہیلتھ کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس سنگین خطرہ ہے، عوام پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں

Leave a reply