پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بھرتیوں کے خلاف ایکشن

0
55

ہاٹ لائن نیوز : چیئرمین پی۔سی۔بی محسن نقوی نے سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کی فہرست طلب کر لی ہے،پی۔ سی۔ بی کے چئیرمین نے بورڈ میں سفارشی اور سیاسی بھرتیوں کی فہرست کے علاوہ ملازمین کا موجودہ عہدہ، پوسٹنگ اور تنخواہ کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

قواعد و ضوابط کے بغیر بھرتی ہونے والوں کی تعلیمی اسناد کو بھی چیک کیا جائے گا، کرکٹ انتظامیہ نے ملازمین کا ریکارڈ مرتب کرنے کا کام شروع کر دیا ہے اور اگلے ہفتے کچھ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں، اس حوالے سے پی۔سی۔ بی میں رائٹ مین فار رائٹ جاب کے فارمولے پر عمل ہو گا اور سفارشی یا لابنگ کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

Leave a reply