رمضان میں کون سے مشروبات صحت کے لیے بہترین

0
40

ماہرین کے مطابق افطار اور سحری کے درمیان کسی بھی وقت کچھ سادہ اور بہترین مشروبات پیے جا سکتے ہیں تاکہ بہترین فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

سب سے پہلے، پانی کیونکہ یہ مشروبات کا بادشاہ ہے جو جسم کو ہائیڈریشن اور توانائی فراہم کرتا ہے اور ہاضمے میں مدد کرتا ہے۔

چند کھجوریں ایک کپ دودھ میں بھگو کر تقریباً 12 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں تاکہ افطاری کے لیے فائدہ مند اور بھرپور مشروب بنایا جا سکے۔ یہ توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلڈ شوگر کی معتدل سطح کو برقرار رکھتا ہے جو عام طور پر روزے کے دوران کم ہوتی ہے۔

خوبانی فائبر اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتی ہے، جس میں ریٹینول بھی ہوتا ہے، جو جسم آسانی سے جذب ہو جاتا ہے اور ہاضمہ بہتر کرتا ہے۔

لیموں، پانی اور پودینے کے پتوں سے تیار کیا جانے والا انتہائی مفید مشروب افطار کے وقت پیا جا سکتا ہے۔ یہ وٹامن سی اور فائبر سے بھرپور مشروب ہے جسے ایک چمچ شہد کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے۔

کیلے پوٹاشیم، فائبر، وٹامن سی اور بی 6 سے بھرپور ہوتے ہیں اور انہیں دودھ میں شامل کرنے سے اس کے فوائد میں اضافہ ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ ملک شیک آپ کو سحری یا افطار میں توانائی میں زبردست اضافہ دینے کے لیے کافی ہے۔

Leave a reply