طب کے شعبے میں نیاانقلاب

0
56

ہاٹ لائن نیوز : سائنس دانوں نےطب کےشعبےمیں ایک ایسا روبوٹ متعارف کروایا ہےجو انسانوں سےبہتر سرجری کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محققین کی ٹیم نے ایک روبوٹ سرجن تیار کیا ہے۔ یہ انسانی جسم کے اندر انتہائی حساس جگہوں سے کینسر کے ٹیومر کو ہٹا سکتا ہے جو کہ انتہائی تجربہ کار سرجن کے لیے بھی ایک چیلنج ہے۔

سرجری میں ٹیومر کو ہٹاتے وقت، ترجیح یہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صحت مند بافتوں کو محفوظ رکھا جائے جبکہ کینسر والے خلیات کو ختم کیا جائے تاکہ وہ دوبارہ بڑھ نہ سکیں۔

یہ ایک مشکل آپریشن ہے خاص طور پر جب متاثرہ جگہ گردن، سر یا دیگر حساس علاقے ہوں۔ یہ سب سے زیادہ تجربہ کار سرجنوں کے لیے بھی دباؤ کا باعث ہو سکتا ہے۔

تاہم، یہ مسئلہ جلد ہی ماضی کی بات ہونے والا ہے کیونکہ سائنسدانوں نے ٹیومر ریسیکشن کے لیے ایک خود مختار نظام (ASTR) متعارف کرایا ہے جو ایک قسم کا روبوٹ ہے۔

Leave a reply