نیکیاں بیچنےوالاگرفتار

0
95

گجرات: (ہاٹ لائن نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں نیکیاں فروخت کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم 10 روپے کے بدلے میں ایک لاکھ نیکیاں، 100 روپے کے بدلے میں ایک کروڑ نیکیاں، ایک ہزار کے بدلے میں ایک ارب نیکیاں اور 10 ہزار کے بدلے میں ایک کھرب نیکیاں فروخت کر رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ذوالفقار علی شہریوں کو پیسوں کے بدلے میں نیکیوں کی رسید دیتا تھا۔

واضح رہے کہ گلیانہ پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں بھیک مانگنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کے قبضے سے 550 روپے اور رسید بک برآمد ہوئی ہے۔گلیانہ پولیس نے پنجاب ویگرینسی آرڈیننس 1958/9 کے تحت اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

Leave a reply