جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کا ہسپتالوں پر دھاوا

0
110

ہاٹ لائن نیوز : حماس کے ساتھ 4 روزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں مزید 8 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس سے شمالی غزہ واپس آنے والے فلسطینی شہریوں کو گولی مار کر شہید کردیا، فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے فلسطینی شہریوں کو شمالی غزہ نہ جانے کی تنبیہ کرتے ہوئے ایک پمفلٹ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور شمالی غزہ ایک جنگی علاقہ ہے، جہاں شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ کو ملانے والی شاہراہ صلاح الدین کو بھی بند کر دیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق، اس کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں جینین ہسپتال اور ابن سینا ہسپتال پر دھاوا بول دیا، جس سے ایمبولینسوں کو ہسپتال جانے سے روک دیا گیا۔

Leave a reply