بابر غوری کےگھر سےخبرغم

0
88

ہاٹ لائن نیوز : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم انتقال کر گئیں۔

بابر غوری کے اہل خانہ نے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ کی نماز جنازہ آج ظہر کے بعد حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی۔ بابر غوری کی والدہ تین ماہ قبل ہیوسٹن امریکہ منتقل ہوئیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی چند روز قبل انتقال کر گئی تھیں۔

Leave a reply