تمام کالجز کو داخلے بند کرنے کی ہدایات جاری

0
96

پشاور: (ہاٹ لائن نیوز) خیبرپختونخوا کے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو ختم کرنے اور تمام سرکاری کالجوں میں چار سالہ بی ایس کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام ختم ہونے کے بعد انتظامیہ کو ایسوسی ایٹ ڈگری کورسز میں داخلے روکنے اور رواں سال صرف بی ایس میں داخلے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فیصلے میں جنرل اور کامرس کالجوں کو بی ایس پروگرامز میں شامل کیا گیا ہے۔

چند سال قبل تمام کالجز میں بی اے کی تکمیل پر بی ایس کے ساتھ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، کالجز میں فیکلٹی، انفراسٹرکچر اور لیبارٹریز وغیرہ کی کمی کے باعث اس فیصلے کو دو بار بڑھایا جا چکا ہے۔

اس حوالے سے کے پی کے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئے تعلیمی سال سے ایک بار پھر بی ایس کلاسز میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لینے والے طلباء اپنی ڈگریوں کی تکمیل تک اپنی تعلیم جاری رکھیں گے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پیش کرنے والے تمام کالجوں کے پرنسپلز کو اپنے متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے بی ایس پروگرامز کھولنے کے لیے منظوری لینا ہوگی۔

Leave a reply