فائرنگ سے4 مزدور زخمی

0
92

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 4 مزدور زخمی ہوگئے ہیں ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈی آئی خان گڑھ حیات پولیس چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی ہونے والے چاروں افراد مزدور بتائے جاتے ہیں جو کہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔

Leave a reply