بلوچستان میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام، پانچ ڈرون تباہ

0
25
بلوچستان میں ڈرون حملے کی کوشش ناکام، پانچ ڈرون تباہ

بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے ایک چیک پوسٹ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران پانچوں ڈرون تباہ کر دیے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے عناصر نے علاقے البٹ میں قائم سکیورٹی چیک پوسٹ پر ڈرون حملے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام پانچ ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

حکام کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

Leave a reply