لمبی ترین ٹرین پاکستان میں تیار

0
40

ہاٹ لائن نیوز: پاکستان میں ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی،ڈھائی ہزار فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے،مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن جی ای یو 40 کے ذریعے چلایا گیاہے،مال گاڑی کراچی سے تین ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی۔

ٹرین 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گئی، جبکہ اس کی اوسط رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ ٹرین 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے بھی زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس مال گاڑی سے روڈ ٹریفک پر لوڈ میں بھی کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی۔

Leave a reply