پاکستان میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھےروزبڑی کمی

0
1
پاکستان میں سونےکی قیمت میں مسلسل چوتھےروزبڑی کمی

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل چوتھے روز بھی سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ کاروباری سیشن کے دوران 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ بھی 3 ہزار ایک روپے کم ہوگئے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 538 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

سونے کے علاوہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 108 روپے سستی ہونے کے بعد 4 ہزار 600 روپے پر آگئی۔

Leave a reply