سوات اور ملحقہ علاقوں میں 4.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

0
23
سوات اور ملحقہ علاقوں میں 4.2 شدت کا زلزلہ، شہری خوفزدہ

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگوں میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی اور متعدد افراد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ہندوکش کا پہاڑی خطہ زلزلہ خیز علاقوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ارضیاتی پلیٹوں کی حرکت کے باعث وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

Leave a reply