بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا، 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ممکنہ نقصان کا انکشاف

0
0
بائنانس کو سائبر حملے کا سامنا، 6 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ممکنہ نقصان کا انکشاف

معروف عالمی کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے سائبر حملے کے بعد تقریباً 6 ارب 30 کروڑ ڈالر مالیت کے اثاثوں کو ممکنہ نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کمپنی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سائبر حملے کا ممکنہ سبب ایک ڈیو اوپس انجینئر کے لیپ ٹاپ کی سیکیورٹی میں نقب لگنا ہے، جس کے ذریعے حملہ آوروں نے کمپنی کے اندرونی نظام تک رسائی حاصل کی اور غیر مجاز مالی لین دین کیے۔

بائنانس کا کہنا ہے کہ تاحال ایسے شواہد سامنے نہیں آئے جن سے صارفین کے ڈیجیٹل اثاثوں کی نجی چابیاں افشا ہونے کی تصدیق ہو سکے۔

کمپنی کے مطابق بلاک چین کے شراکت داروں کے تعاون سے تقریباً 3 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں، جبکہ باقی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

بائنانس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سائبر حملے کے نتیجے میں ہونے والے تمام نقصانات اپنے صارفین کے تحفظ کے لیے قائم ایس اے ایف یو فنڈ اور دیگر مالی وسائل سے پورے کیے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں۔

واقعے کی مزید تحقیقات اور حملے میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

مزید نقصان سے بچنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے بائنانس نے احتیاطی طور پر رقوم جمع کرانے اور نکلوانے کی سہولیات عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

Leave a reply