پہلےروزےکادورانیہ کتناہوگا؟

0
49

ہاٹ لائن نیوز : ایمریٹس ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے صدر ابراہیم الجروان اور عرب آرگنائزیشن فار ایسٹرانومیکل سائنسز کے رکن نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کا پہلا دن 11 مارچ 2024 کو ہونے کا امکان ہے۔

ایمریٹس ٹوڈے کے مطابق انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ اگلے سات سالوں میں سردیوں میں شروع ہوگا۔ یہ 2030 تک جاری رہے گا۔

فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس سال پہلا روزہ 13 گھنٹے 15 منٹ اور آخری روزہ 14 گھنٹے کا ہو گا۔

دوسری جانب دنیا بھر کے مسلمانوں کی طرح پاکستانی بھی جلد ہی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی تیاری شروع کر دیں گے کیونکہ متوقع آغاز میں دو ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔

Leave a reply