چین میں پراسرار بیماری نے قدم جمالیے

0
65

ہاٹ لائن نیوز : چین کے شمالی علاقوں میں کورونا کے بعد نمونیا کی پراسرار قسم کی بیماری پھیلنے لگی، بیجنگ کے اسکولوں میں نمونیا کے کیسز سامنے آنے لگے۔

رواں سال موسم سرما میں نمونیا کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سانس کی اس پراسرار بیماری کے پھیلنے کے بعد عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تفصیلات طلب کرتے ہوئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 نومبر کو چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بیماری کے پھیلاؤ کا اعلان کیا۔ 19 نومبر کو، ابھرتی ہوئی بیماریوں کی نگرانی کے لیے آن لائن میڈیکل کمیونٹی پروگرام نے بھی کئی بچوں میں اس قسم کی اطلاع دی جسے ڈاکٹر شناخت نہیں کر سکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ اور لیاؤننگ شہر میں بہت سے لوگوں میں انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔ شہر کے ایک بڑے ہسپتال نے اطلاع دی ہے کہ روزانہ اوسطاً 1,200 ایسی ہی علامات والے مریضوں کو ایمرجنسی روم میں علاج کے لیے لایا جاتا ہے۔

Leave a reply