پاکستان کی عدم شرکت، علاقائی ایونٹ کی رونق متاثر

0
9
پاکستان کی عدم شرکت، علاقائی ایونٹ کی رونق متاثر

ساؤتھ ایشین فٹبال فیڈریشن (SAFF) ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے لیے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، تاہم پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم اس ایونٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔
یہ ٹورنامنٹ 25 مئی سے 6 جون تک بھارت میں منعقد ہوگا، جس میں خطے کی مختلف ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں سری لنکا، نیپال اور بھوٹان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، میزبان بھارت اور مالدیپ کی ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
شیڈول اور گروپ بندی سامنے آنے کے بعد ٹیموں نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، لیکن پاکستان کی غیر موجودگی کے باعث ایونٹ میں ایک نمایاں ٹیم شامل نہیں ہوگی، جس کی کمی یقینی طور پر محسوس کی جائے گی۔

Leave a reply