مریم نواز نے وکٹری اسپیچ کا اعلان کر دیا

0
73

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے ’’وکٹری اسپیچ ‘‘ کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایکس پوسٹ میں مریم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ رات میڈیا کے ایک حصے کے غلط تاثر کے خلاف مسلم لیگ (ن) الحمدللہ مرکز اور پنجاب میں واحد بڑی جماعت بن گئی ۔

جب کہ ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ نتائج کا انتظار ہے، حتمی نتائج آتے ہی میاں نواز شریف اپنی جیت کی تقریر کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر دفتر جائیں گے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینلز نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کی جیت کی تقریر تیار ہے تاہم وہ ہیڈ کوارٹر سے نکل کر جاتی امرا چلے گئے۔

Leave a reply