فیلڈ مارشل عاصم منیر کامیران شاہ کادورہ، امن و استحکام کے عزم کا اظہار

0
23
فیلڈ مارشل عاصم منیر کامیران شاہ کادورہ، امن و استحکام کے عزم کا اظہار

میران شاہ: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھا کر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دورے کے دوران انہیں شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کیمطابق میران شاہ پہنچنے پر پشاور کورکمانڈر نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔

فیلڈ مارشل نے علاقے میں تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشنل تیاری اور ملکی سلامتی کے لیے خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے خیبرپختونخوا پولیس کے کردار کو بھی اہم قرار دیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیوں اور ثابت قدمی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی تعاون کے ذریعے دہشتگردی کےمکمل خاتمے اور پائیدارامن کےقیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیںگے۔

انہوں نے علاقے میں قائم امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں فوج اور پولیس کے اشتراک، حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Leave a reply