نہ سیف سٹی، نہ اسپتال، نہ ڈیم؟ شہباز شریف کے پی ٹی آئی حکومت سے تابڑ توڑ سوالات

0
31
نہ سیف سٹی، نہ اسپتال، نہ ڈیم؟ شہباز شریف کے پی ٹی آئی حکومت سے تابڑ توڑ سوالات

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ 13 سالہ حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جانا چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سوال کیا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ملنے والے تقریباً 800 ارب روپے کن ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں کتنے سیف سٹی منصوبے شروع ہوئے، محکمہ انسداد دہشت گردی کو کس حد تک مضبوط بنایا گیا اور کتنے نئے اسپتال، جامعات اور ڈیم تعمیر کیے گئے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے طویل عرصے کے دوران عوامی خدمت اور عملی ترقی کے بجائے بلند بانگ دعووں اور سیاسی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی۔

وزیراعظم نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے حالات کے پیش نظر بروقت اقدام ضروری تھا۔ ان کے مطابق فیصلہ نہ کیا جاتا تو صوبے کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ عوام، ملکی معیشت اور معاشرتی استحکام کے تحفظ کے لیے مشکل فیصلے کرنا ضروری ہوتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Leave a reply