
کراچی: ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے حکومت کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے نئے فارمولے کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے 16 نومبر سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومتی پرائسنگ فارمولے کو مسترد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق نئے فارمولے کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث صارفین پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
علی حیدر نے اعلان کیا کہ احتجاجاً 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت بند کردی جائے گی۔
ایسوسی ایشنز نے حکومت کے نئے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔









