‘نواز شریف کسان کارڈ’ کی منظوری

0
48

ہاٹ لائن نیوز : وزیراعلیٰ پنجاب نے “نوازشریف کسان کارڈ” کی منظوری دے دی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کے لئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے “نواز شریف کسان کارڈ” کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے پانچ لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 1.5 سو ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین کھاد، بیج اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کے لئے کاشتکاروں کو تیس ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

Leave a reply