بھائی کے ہاتھوں بہن کا قتل

0
42

ہاٹ لائن نیوز : پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے اس کیس کو ہائی پروفائل ڈکلیئر کر دیا،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایس۔پی ،ڈی ۔پی۔ او اور ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر یکم اپریل کو طلب،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق خاتون کے بہیمانہ قتل کو ہائی پروفائل کیس ڈکلیئر کیا گیا، افسران کو تفتیش اور شہادت اکٹھی کرنے بارے لائن آف ایکشن دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ کے ویژن کے مطابق صوبے کو کرائم فری بنانے کے لئے اقدامات کریں گے، محکمہ پراسیکیوشن جرائم کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا۔

ماریہ بی بی کو سگے بھائی فیصل نے گلہ گھونٹ کر قتل کیا، مقتولہ کا والد عبد الستار اور بھائی شہباز بھی شریک ملزم ہیں، قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Leave a reply