ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، سرکاری اہلکار جاں بحق

0
52

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا سرکاری افسر دوران علاج دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کے دوران فائرنگ کر کے مقتول کو زخمی کر دیا۔ مقتول کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے جو محکمہ داخلہ میں گریڈ 17 کا افسر تھا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر مقتول کو گولی مار کر زخمی کر دیا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

Leave a reply