قومی ٹیم کی وطن واپسی کاشیڈول جاری 

0
83

 

ہاٹ لائن نیوز: بھارت میں جاری ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا، قومی کرکٹرز اور آفیشلز کولکتہ سے دبئی کےراستےواپس آئیں گے۔

بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کا سفر ختم ہو گیا ہے اور بھارت کے قومی کرکٹرز اور آفیشلز 12 نومبر (اتوار) کو کولکتہ سے دو مختلف پروازوں کے ذریعے اپنے وطن دبئی روانہ ہوں گے۔

کھلاڑی 13 نومبر کو دبئی سے سیالکوٹ، اسلام آباد ، لاہور پہنچیں گے اور اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی بھارت میں اپنے سسرال کے ساتھ قیام کریں گے اور 22 نومبر کو بھارت سے وطن واپس پہنچیں گے جب کہ مکی آرتھر بھارت سے دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 روز قیام کریں گے اور 16 نومبر کو لاہور پہنچیں گے۔

Leave a reply