ملتان سلطان کی باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی بھی روزے رکھے گی

0
43

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان سپر لیگ (پی۔ ایس۔ ایل) میں ملتان سلطانز کی اسپن باؤلنگ کوچ ایلکس ہارٹلی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھ رہی ہیں۔

ہارٹلی جو ایک سابق انگلش کرکٹر اور وہ پی۔ ایس ۔ایل میں ملتان کی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار نبھا رہی ہیں ، ملتان سلطان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پی۔ایس۔ایل کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

ہارٹلی نے بتایا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی روزہ رکھتے ہیں اور وہ یہ جاننا چاہتی تھیں کہ یہ کیا ہے ؟ اور جب وہ سارا دن روزہ رکھنے کے بعد کسی کھیل میں جاتے ہیں تو وہ کس طرح محسوس کرتے ہیں ؟

ہارٹلی کا مزید کہنا ہے کہ “یہ رمضان المبارک ہے اور کھلاڑی روزے سے ہیں۔ تو میں نے سوچا کہ میں سمجھوں کہ جب وہ کھیل میں آتے ہیں تو وہ کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟ میرے خیال میں یہ مناسب ہے کہ کھلاڑی ایسا کرتے ہیں، لہذا مجھے بھی ان میں شامل ہونا چاہیے۔

اس کے بعد ہارٹلی نے روزے رکھنے کی وجہ سے اپنے روزمرہ معمولات میں ان چیلنجوں کی بھی وضاحت کی کہ یہ “بہت مشکل” ہے۔

روزے کا تجربہ کرنے کے لیے ہارٹلی کی یہ لگن اس اہم مدت کے دوران اپنی ٹیم کے اراکین کو سمجھنے اور مدد کرنے کے لیے اس کے عزم کا اظہار کرتی ہے۔

Leave a reply