واشنگ مشین کے اندر پھنسے بچے کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا

0
105

 

ہاٹ لائن نیوز : جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس سعودی عرب نے ہفتے کی صبح اعلان کیا کہ مدینہ کی سول انتظامیہ واشنگ مشین میں پھنسے ایک بچے کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔

اس نے “X” پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت کی کہ ریسکیو ٹیمیں حرکت میں آئیں اور واشنگ مشین کے اندر پھنسے بچے کو نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔

بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدینہ میں بچائے گئے بچے کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے اپنے اکاؤنٹ پر ریسکیو آپریشن کے دوران بچے کی تصویر شائع کی، جس میں ٹیم کی جانب سے اس کی صحت کی جانچ کرنے اور اسے بحفاظت اس کے اہل خانہ تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی وضاحت کےبارےمیں بتایا گیا ۔

Leave a reply