پی ایس ایل 12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ

0
1
پی ایس ایل 12: حیدرآباد کنگز مین کا ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد کنگز مین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ ٹیم پی ایس ایل 12 کے لیے براہ راست کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں کرے گی۔

ترجمان حیدرآباد کنگز مین کے مطابق ڈائریکٹ سائننگ کے لیے 23 نومبر آخری تاریخ مقرر تھی، تاہم فرنچائز نے اس مرحلے میں کسی کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا۔

دوسری جانب پی ایس ایل کی بعض دیگر فرنچائزز ڈائریکٹ سائننگ کے مرحلے میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنا چکی ہیں۔

حیدرآباد کنگز مین اب کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ کے مرحلے میں اپنی حکمت عملی اختیار کرے گی۔

Leave a reply