عمران خان کو رہا کرو,سابق صدر عارف علوی

0
49

ہاٹ لائن نیوز : سابق صدر عارف علوی نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری تقریر وکلاء سے مختلف ہے کیونکہ میں ایک عام شہری ہوں، میرے لیے پاکستان کا آئین بہت اہمیت رکھتا ہے ریاست مدینہ کا ذکر کیا تو لوگوں نے ہمارا مذاق اڑایا، یہ ہمارے دین میں بھی ہے کہ آپ کوشش ضرور کریں۔

حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ آپ ظالم کے ظلم کو روکے، میری خواہش ہے پاکستان وہ پاکستان بنے جس کی بنیاد قائد اعظم نے رکھی، جس کی بنیاد بانی پی۔ ٹی۔ آئی نے رکھی، لوگوں کو انصاف دو خواتین کے ساتھ انصاف کریں،پاکستان میں کسی کو اثاثوں کا سوال کرو تو وہ کہتے ہیں بات یہاں سے شروع ہوتی ہی نہیں۔

پاکستان میں آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ ہوتی ہے ،آپکی، اولاد یا بیوی کی گفتگو ہو اس کو ریکارڈ کرلیا جاتا ہے، یہ معاشرہ تباہ کیا جارہا ہے، آپ نے اس نظام کو بدلنا ہے، پاکستان میں جمہوریت حادثاتی طور پر آئی، پاکستان میں جب تک انصاف کا بول بولا نہیں ہو گا تب تک ہم آگے نہیں بڑھیں گے،عوامی مینڈیٹ کی قدر کرو پاکستان سے انصاف بھی یہی سے شروع ہونا ہے،بانی پی۔ ٹی۔ آئی کو انصاف فراہم کیا جائے اور ان کو رہا کیا جائے ۔

Leave a reply