پرویز الٰہی کی کیسز تفصیلات کیلئے درخواست سماعت کے لئے مقرر

0
29

ہاٹ لائن نیوز : جسٹس شکیل احمد سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر بائیس اپریل کو سماعت کریں گے، عدالت نے آئندہ سماعت پر صوبائی حکومت سمیت تمام فریقین سے دوبارہ جواب طلب کر لیا ہے، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ان کے خلاف نگران حکومت کے دور میں کیسز درج کئے گئے،انٹی کرپشن پنجاب میں متعدد کیسز درج کئے گئے ہیں۔

ایف۔ آئی ۔اے میں بھی ان کے خلاف انکوائریز شروع کی گئیں ہیں،درخواست گزار کے خلاف تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے،خدشہ ہے کہ مزید کیسز درج اور انکوائریز شروع کر دی گئی ہوں گی،متعلقہ حکام کیسز اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر رہے ہیں،عدالت تمام کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ،عدالت سے استدعا ہے کہ کسی بھی نامعلوم کیس میں گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے،عدالت نامعلوم درج کیس میں ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

Leave a reply