امریکہ کی سڑکوں پر رکشے چلنے لگے

0
25

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ، بھارت اور بنگلہ دیش کی سڑکوں پر چلنے والا رکشہ اب امریکی سڑکوں پر بھی چلنے لگا ہے۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں امریکہ میں بھی ایک رکشہ سڑک پردوڑتا ہوانظر آ رہاہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کیلیفورنیاکی سڑکوں پر ایک پیلےاورسیاہ رنگ کا روایتی رکشہ چل رہا ہے۔

منوہر سنگھ راوت نامی صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاہےکہ’’کیلیفورنیا میں آٹو رکشہ؟‘‘ شیئر کیے جانے کے بعد سے اب تک اس ویڈیو کو 8 لاکھ سے زیادہ ویوز اور 22 ہزار لائکس مل چکے ہیں۔

Leave a reply