سائیکل چلانے کا عالمی ریکارڈ کس کے نام

0
121

ہاٹ لائن نیوز : کینیڈا کے ایک سائیکلسٹ نے بغیر ہاتھوں کے 130 کلومیٹر سائیکل چلا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کینیڈا کے شہر البرٹا سے تعلق رکھنے والے رابرٹ مرے نے 5 گھنٹے 37 منٹ تک سائیکل چلا کر 130 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے رابرٹ مرے نے کہا کہ ریکارڈ کی کوشش سے قبل انہوں نے سائیکل کے ہینڈل کا استعمال کیے بغیر سائیکل چلانے کی مشق کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح سائیکل چلانا ان کے لیے زیادہ آرام دہ ہے۔ اس دوران وہ ٹیکسٹ کر سکتے ہیں، گانا بدل سکتے ہیں ۔

رابرٹ مرے کی یہ کوشش کیلگری کی الزائمر سوسائٹی کے لیے عطیات جمع کرنے کے لیے کی گئی۔

Leave a reply