ضمنی انتحابات پر دفعہ 144 لگانے پر جواب طلب

0
25

ہاٹ لائن نیوز : ضمنی انتخابات میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کیے ہیں،جسٹس شاہد بلال نے شہری نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کی شفافیت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہوتا،دفعہ 144 کا نفاذ الیکشن کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھاتا ہے، عام انتخابات میں بھی دفعہ 144 کو نافذ کیا گیا جس کے خلاف درخواست دائر ہوئی۔

درخواست گزار نے کہا کہ سنگل بنچ نے وہ درخواست مسترد کر دی تھی، سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی، الیکشن ہونے کی وجہ سے 2 رکنی بنچ نے انتخابات میں دفعہ 144 کے خلاف حکم نہیں دیا،ضمنی انتخابات میں دوبارہ دفعہ 144 نافذ کی ہے جو بنیادی حقوق کے خلاف ہے، عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دینے کا حکم دے۔

Leave a reply