مسافر بس پر حملہ، ایک جاں بحق، ڈرائیور زخمی

0
24

ہاٹ لائن نیوز : راولپنڈی سے لاہور جانے والی مسافر بس پر حملہ میں 1 شخص جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہوا، مسافر بس راولپنڈی سے لاہور آ رہی تھی کہ راستےمیں نامعلوم افراد بس کو روک کر بس کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کر دی، جس سے 1 شخص موقع پرہی جاں بحق اور ڈرائیور زخمی ہوا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ڈرائیور کے پیٹ میں 4 گولیاں ماری، جس سےوہ شدید زخمی ہوا، لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا لگتا ہے۔

Leave a reply