پنجاب دھی رانی پروگرام: شیخوپورہ میں 220 جوڑوں کی اجتماعی شادی

0
31
پنجاب دھی رانی پروگرام: شیخوپورہ میں 220 جوڑوں کی اجتماعی شادی

شیخوپورہ: پنجاب حکومت کے دھی رانی پروگرام کے تحت شیخوپورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 220 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

تقریب میں 200 مسلم اور 20 اقلیتی جوڑوں کی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تمام 220 جوڑوں کو دو، دو لاکھ روپے مالیت کے سلامی کارڈ دیے گئے، جبکہ مہمانوں اور شرکاء کے لیے ظہرانے کا بھی انتظام کیا گیا۔

صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب بیٹیوں کے گھر بسانے اور ان کے والدین کی معاونت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے آئندہ مارچ تک دھی رانی پروگرام کے تحت 13 ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا ہدف مقرر کر رکھا ہے، جسے مکمل کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

Leave a reply