پاک چین مشترکہ خلائی مشن دوستی اور تعاون کی نئی مثال قرار

0
15
پاک چین مشترکہ خلائی مشن دوستی اور تعاون کی نئی مثال قرار

چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستان اور چین کے خلابازوں کے مشترکہ خلائی مشن کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستی کی عکاسی قرار دیا ہے۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اور چین کے صدور نے مشترکہ خلائی مشن پر ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے خلابازوں کی مشترکہ خلائی سرگرمی دونوں ممالک کے گہرے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہم علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ مل کر خلا کے پُرامن استعمال کو فروغ دینے اور خلائی شعبے میں اشتراک کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

چینی صدر کے مطابق یہ مشترکہ پیش رفت دونوں دوست ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کے نئے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔

Leave a reply