پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء چلینج

0
68

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کیخلاف دائر متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے متفرق درخواست منظور کرلی ، عدالت نے درخواست پر 12 فروری کو فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔

جسٹس شجاعت علی خان نے کرنل رمبشرجاوید کی متفرق درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل باڈیز ایکٹ 2021-22 کی بیس سے زائد دفعات آئین اور قانون کے برعکس ہیں، آئین جمہوریت میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا کہتا ہے ، لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں مالی اختیارات انتظامیہ کو منتقل کئے گئے ہیں ، چھ ماہ سے لوکل باڈیز کے امور ضلعی افسران چلا رہے ہیں ، مقامی منتخب حکومتیں ختم ہوچکیں لیکن الیکشن نہیں کرائے گئے ، الیکشن کمیشن لوکل باڈیز الیکشن 120 روز میں کرانے کا پابند ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو لوکل باڈیز الیکشن پرانے ایکٹ کے تحت کرانے کا حکم دے ، عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی آئین سے متصادم 20 شقوں کو کالعدم قرار دے ۔

Leave a reply