شہر قائد سے بھی بڑا ایئرپورٹ

0
45

ہاٹ لائن نیوز : سعودی عرب کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جو انجینرنگ اور انسانی ذہانت کا شاہکار ہے اور یہ ایئرپورٹ دنیا کا سب سے بڑا ہوائی اڈہ ہونے کی وجہ سے بھی ممتاز ہے، اس کی ایک اور قابل ذکر خصوصیت اس کا کنٹرول ٹاور ہے، جو کہ 80 میٹر (262 فٹ) بلند ہے، یہ دنیا کے بلند ترین ایئر ٹاورز میں سے ایک ہے،1999 سے یہ اس ہوائی اڈے کے غیر معمولی ہوابازی کے مرکز نے سعودی عرب کو دنیا بھر کے ممالک سے جوڑنے میں اہم کردار نبھایا ہے اور یہ ہوائی اڈہ ہر سال لاکھوں مسافروں کی خدمت کرتا ہے۔

ہوائی اڈے کا وسیع رن وے دو متوازی رن ویز پر مشتمل ہے، ہر ایک رن وے 4,000 میٹر لمبا ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تجارتی طیارے کو سنبھالنے کے بھی قابل ہے،کنگ فہد ہوائی اڈہ 776 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہے، جو اسے کراچی اور ممبئی کے شہروں سے بھی بڑا بناتا ہے، انڈیا کے شہر ممبئی کا کل رقبہ 603.4 مربع کلومیٹر ہے جبکہ پاکستان کے کراچی شہر کا کل رقبہ 122 مربع کلومیٹر ہے۔

Leave a reply