لاہور بار کے صدر کا آئی جی پنجاب سے مطالبہ

0
46

ہاٹ لائن نیوز : گزشتہ روز ملزم کی عبوری ضمانت کے باوجود پولیس کی جانب سے گرفتاری آئین اور قانون کے منافی ہے، ضمانت لینے کے باوجود ملزم کو پولیس نے وکلاء کے چیمبرز سے گرفتار کر لیا یے۔

صدر لاہور بار کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سیشن جج لاہور اور چیف جسٹس بھی نوٹس لیں،اگر ایسا کوئی عمل دوبارہ ہوا تو اس حوالے سے لاہور بار واضع لائحہ عمل تیار کرے گی، آئی۔ جی پنجاب اور پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا جائے گا،پولیس ذمہ داران کےخلاف 24 گھنٹوں میں صاف شفاف انکوئری کروائے،اس طرح کے اقدامات کی لاہور بار ایسوی ایشن سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

Leave a reply