اسمگلنگ میں کون کونسا سیاست دان ملوث , رپورٹ سامنے آگئی

1
187

اسلام آباد: ( ہاٹ لائن نیوز) سرکاری ادارے کی جانب سے اسمگلنگ پر رپورٹ وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کروا دی گئی ہے ، جس میں حوالہ ہنڈی کاروبار اور ایرانی تیل اسمگلنگ کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں 722 کرنسی ڈیلر حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں ملوث پائے گئے ہیں اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ڈیلرز ، افسران اور سیاست دانوں کی تفصیلات بھی وزیر اعظم ہاؤس کو فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ حوالہ ہنڈی ڈیلر پنجاب میں 205 ، کے پی کے میں 183 ،سندھ میں 176 ، بلوچستان میں 104 ، وفاقی دارالحکومت میں 17 اور آزاد کشمیر میں 37 ڈیلرز حوالہ ہنڈی میں ملوث ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ایران سے پاکستان کو سالانہ 2 ارب 81 کروڑ لیٹر تیل اسمگل ہوتا ہے، جس سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے سالانہ نقصان ہو رہا ہے ۔

ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں 90 سرکاری حکام جب کہ 29 سیاست دان بھی ملوث پائے گئے ہیں ۔

1 comment

  1. sklep 22 March, 2024 at 00:39 Reply

    Wow, wonderful weblog layout! How long have you ever been running a blog for?
    you make running a blog glance easy. The full look of your website is excellent, as well as the content material!
    You can see similar here najlepszy sklep

Leave a reply