کراچی ائیر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

0
83

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی۔ مسقط سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے دوران مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق ایمبولینس، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف کو بلایا گیا۔ طیارہ لینڈنگ کے لیے پہنچ رہا تھا کہ مسافر کو اچانک مرگی کا دورہ پڑا۔

طیارے کو فوری طور پر لینڈ کر دیا گیا۔ ڈاکٹر پیرامیڈیکل سٹاف رن وے پر پہنچ گیا اور مسافر کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Leave a reply