
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ’بینگ دی سلمان خان‘ کے نام سے نیا یوٹیوب چینل متعارف کرا دیا، جس پر وہ مداحوں کو اداکاری، مکالموں کی ادائیگی، گفتگو کے انداز اور باڈی لینگویج سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔
چینل کی ویڈیوز میں سلمان خان دو مختلف کرداروں میں نظر آتے ہیں، جہاں وہ ایک جانب کوچ اور دوسری جانب شاگرد کا روپ دھار کر اداکاری کے گر سکھاتے ہیں۔
دوسری جانب سلمان خان ٹی وی شو ’بگ باس 20‘ کی میزبانی کے ساتھ اپنی آنے والی فلم ’ماتر بھومی‘ کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں۔









