سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت

0
28

ہاٹ لائن نیوز : انسداددہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پرسماعت ہوئی ۔

عدالت نے مقدمہ میں دو گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے نقشہ نویس اور سب انسپکٹر محمد اقبال نے بھی بطور گواہ بیان قلمبند کرا دیا

پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء کے گواہان پر جرح کیلئے مہلت طلب کی ۔

انسپکتر مقصود گجر ٫ انسپکٹر ذوالفقار٫ اور انسپکٹر اشتیاق بھی بطور گواہ شہادت ریکارڈ کرنے کیلیے پیش ہوئے جب کہ پراسیکیوشن کا ایک گواہ انسپکٹر اعجاز رشید فوت ہو گیا ہے ۔

عدالت نے مزید سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی ، عدالت نے پولیس افسران کو بطور گواہان آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ۔

عدالت نے ڈی آئی جی آپریشن کو کیس میں فوکل پرسن مقرر کرنے کی ہدایت کی ، ڈی ایس پی لیگل کو فوری کمرہ عدالت میں طلب کیا گیا ۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سات ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست آئی ہے ۔

درخواست کے مطابق کچھ ملزمان پولیس سے ریٹائر ہو چکے ہیں اور اپنے آبائی گاؤں میں جا چکے ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پولیس ایف آئی آر اور استغاثہ دونوں کا فیصلہ ایک ساتھ ہو گا ، دونوں کیس ایک ساتھ چلیں گے اب اس میں اور تاخیر نہیں ہو سکتی ۔

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشدجاوید نےسماعت کی۔

پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے چوہدری نعیم الدین ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک نے پولیس افسران اور دیگر کیخلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے ۔

Leave a reply