بانی پی ٹی آئی کی ضمانت میں توسیع

0
33

ہاٹ لائن نیوز : انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ ، عسکری ٹاور حملہ،تھانہ شادمان نذر آتش کرنیکے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کر دی ۔

عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیدیا ۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیئے ہیں ،

انسداد دھشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی ، چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے۔

Leave a reply