سابق پرنسپل سیکرٹری نے عدالت سےاستدعا کر دی

0
54

ہاٹ لائن نیوز : سابق پرنسپل سیکرٹری محمدخان بھٹی نےنیب ریفرنس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نےکیس پرسماعت کی ، عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔

محمدخان بھٹی نےاپنے وکیل امجدپرویز کے ذریعے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمدخان بھٹی کوسیاسی عنادکی بنیادپرانتقامی کارروائی کانشانہ بنایا جا رہا ہے،محمد خان بھٹی کو پرویز الہی کا ساتھ دینے کی پاداش میں ان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ محمدخان بھٹی کو کک بیکس ریفرنس میں ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا جائے۔

Leave a reply