مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد اسمبلی میں جمع

0
49

ہاٹ لائن نیوز : محترمہ مریم نواز صاحبہ کی بطور پنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر خراج تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

قرارداد پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی۔

قرارداد کے متن کے مطابق پنجاب اسمبلی پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نواز صاحبہ کو پہلی خاتون وزیر اعلی کا حلف لینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے ، پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ محترمہ کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں ، ایوان محترمہ کی قائدانہ صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے قوی امید رکھتا ہے کہ پنجاب کی عوام کے لئے نئے اور روشن دور کا آغاز ہو رہا ہے اور عام آدمی کی معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔

قرارداد کے مطابق پنجاب کا یہ ایوان اس نوید کی امید رکھتا ہے کہ مریم نواز صاحبہ کا پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے سے پنجاب کی خواتین سیاسی، سماجی ، معاشی و قانونی طور پر مضبوط و خودمختار بنیں گی ۔

Leave a reply