ماڈل ٹاون پولیس تھانہ اسٹیشن بنانے کے خلاف درخواست خارج

0
49

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل ٹاؤن ایکسٹینشن میں تھانہ بننے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔

عدالت نے کہا کہ شکر کریں تھانہ زیر تعمیر ہے ، ورنہ پولیس خالی پلاٹ پر قبضہ کر لیتی ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جی اے طارق خان نے درخواست کی مخالفت کی ۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ 1985 ء میں تھانہ بنانے کی منظوری دی ، ذاتی خواہشات پر تھانہ بنانے سے روکا نہیں جا سکتا۔

جسٹس علی باقرنجفی نےشہری میاں بلال کی درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار کیطرف سے مقسط سلیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ رہائشی علاقے میں تھانہ نہیں بن سکتا ، ایل ڈی اے نے تھانہ کی منظوری نہیں دی لہذا عدالت تھانہ کی تعمیر روکنے کا حکم دے اوررہائشی علاقے میں تھانہ کے قیام کو غیر قانونی قرار دے

Leave a reply