سابق وزیر اعلی کی فیملی کے ورانٹ گرفتاری جاری

0
52

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں راسخ الہی،تحریم الہی سمیت دیگر کی ضمانت منسوخی کا معاملہ ، عدالت نے عدم پیشی پر مونس الہی کی بیوی تحریم الہی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

عدم پیشی پر دوسری ملزمہ سائرہ انور کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔

جسٹس شہرام سرورچوہدری کی سربراہی میں دورکنی بینچ نےدرخواستوں پرسماعت کی۔

پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنیکا اقدام ہائیکورٹ چیلنج کررکھا ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتیں قانون کے منافی منظور کیں لہذاعدالت ضمانت منظور کرنےکےفیصلے کوکلعدم قرار دے۔

Leave a reply