قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا

0
34

ہاٹ لائن نیوز : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہو گا اجلاس کا 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہو گا۔

جاری ایجنڈےکےمطابق ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک پر غیر قانونی تجاوزات پر اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہو گا، حالیہ بارشوں سے چارسدہ سمیت ملک بھر میں املاک اور فصلوں کی تباہی پر توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش ہو گا، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل ایوان میں پیش کی جائے گی۔

Leave a reply