ٹوائلٹ پیپرز نے ہائی وے کو بلاک کر دیا

0
63

ہاٹ لائن نیوز : امریکی ریاست کیلیفورنیا ایک ٹرک سے بڑی تعداد میں ٹوئلٹ پیپرز گرنے کی وجہ سے ہائی وے بلاک ہو گئی۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ٹرک سے گرنے والے سینکڑوں ٹوائلٹ رولز نے ہائی وے کو بند کر دیا ہے۔

ہائی وے پٹرول کے بیان کے مطابق ٹوائلٹ رولز نیو ہال کے علاقے میں واقع انٹراسٹیٹ 5 کی ایک لین پر گرے، جس کی وجہ سے اس علاقے میں گھنٹوں ٹریفک رکا رہا۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو سڑک پر بکھرے ہوئے بےشمار رولز اٹھاتے ہوئے اور سڑک سے پرے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیےہیں۔ ایک صارف نے یہ لکھا ہے کہ ’’کتنا حسب حال ہے، پوری ریاست بیت الخلا میں واقع ہے۔‘‘

Leave a reply